میانوالی ایئر بیس پر شدت پسندوں کا حملہ، تین جہازوں کو نقصان پہنچا، کلیئرنس آپریشن جاری : آئی ایس پی آر

پاکستان کے شہر میانوالی کی ایئربیس پر علی الصبح ہونے والے دہشت گردی کے ایک حملے میں تین شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شدت پسندوں کے حملے کو ناکام بنانے کے بعد کلیئرنس آپریشن آخری مراحل میں ہے۔ آئی ایس پی آر نے حملے کے دوران گراونڈ کیے گئے تین جہازوں کو نقصان پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فضائیہ کے میانوالی ٹریننگ ایئر بیس پر آج علی الصبح دہشت گردی کے حملے کی کوشش کی گئی تاہم فوج کے بر وقت اور موثر جواب کی بدولت اس حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ’جوابی کارروائی میں تین شدت پسندوں کو اڈے میں داخل ہونے سے پہلے ہی ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ باقی تین حملہ آوروں کو حملے کے دوران روک دیا گیا۔ اس دوران پہلے سے گراؤنڈ کیے گئے تین طیاروں اور ایک فیول باؤزر کو بھی کچھ نقصان پہنچا۔‘

آئی ایس پی آر کے مطابق ’علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کرنے کے لیے ایک جامع مشترکہ کلیئرنس اور کومبنگ آپریشن آخری مراحل میں ہے۔‘

واضح رہے کہ اس حملے کی زمہ داری تحریک جہاد پاکستان نے قبول کی ہے جو نسبتاً ایک غیر معروف جماعت ہے۔ اس تنظیم نے حالیہ حملے سمیت اب تک چھ حملوں کی زمہ داری قبول کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں