لاہور کی اینٹی کرپشن کی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی درخواستِ ضمانت پر سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔
دورانِ سماعت پنجاب اسمبلی میں محمد خان بھٹی کی بطور پرنسپل سیکریٹری تعیناتی کا معاملہ پیش کیا گیا۔
پراسکیوشن نے مؤقف اختیا کیا کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر تعینات کیا۔
اینٹی کرپشن کی عدالت نے پراسیکیوشن سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر کے سماعت 6 نومبر تک ملتوی کر دی۔
خیال رہے کہ سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی پر محمد خان بھٹی کو غیر قانونی طور پر پرنسپل سیکریٹری بھرتی کرنے کا الزام ہے۔