لاہور(اَبّ نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے مینار پاکستان پر ہونے والے مسلم لیگ ن کے جلسے کو مایوس کن اور نواز شریف کو مجرم قرار دیتے ہوئے ہے کہ نواز شریف نے تقریر میں بیانیے کے بجائے اپنی سی وی پیش کی ہے۔
پی پی میڈیا سیل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مجرم (نواز شریف) کے فنگر پرنٹس پروٹوکول کے ساتھ لینا عدلیہ کی ساکھ پر سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی تقریر میں الیکشن کروانے کے حوالے سے کوئی کچھ نہیں کہا، ایک لاڈلے کو جیل میں ڈالا تو دوسرا لاڈلا باہر سے آگیا، نواز شریف نے بڑا یو ٹرن لے لیا ہے، پاکستان انے سے قبل کچھ اور اب کچھ نظر آئے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ’پاکستان کی موجودہ تباہی کے ذمہ دار بھی یہی (نواز شریف ہیں، مجرم کوپروٹوکول کے ساتھ پاکستان لانا انصاف کا جنازہ نکالنے کے مترادف ہے‘۔
پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے نواز شریف کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا مینار پاکستان میں جلسہ مایوس کن رہا، لوگ جلسہ میں آئے نہیں بلکہ انھیں اکٹھا کیا گیا، نواز شریف کی تقریر لیڈر کی بجائے ایک قیدی کی ظاہر ہوئی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف کی تقریر میں الیکشن کا ذکر نہ سن کر افسوس ہوا، نواز شریف کا جلسہ 2007 میں بے نظیر بھٹو کامقابلہ نہیں کرسکتا، جلسے میں سرکاری ملازمین کو لانے کی روایت برقرار رہی، نواز شریف مہنگائی کا موازنہ اپنی بجائے بے نظیر بھٹودور کا کرتے تو عوام کو زیادہ کلیئر ہو جاتا‘۔
’موت سے پہلے صفائی‘: مرنے کے بعد پیچھے رہ جانے والوں کو مشکل سے بچانے کا سویڈش طریقہ
ہندو ماں اور مسلمان باپ کا بیٹا کیپٹن حنیف جس کی لاش اُٹھانے کے لیے انڈین فوج کو پاکستان کے خلاف آپریشن کرنا پڑا
برطانیہ میں پرتشدد مظاہرے اور جھڑپیں ، 147 افراد گرفتار، مساجد کی سکیورٹی کے لیے نئی سکیم متعارف
بنگلہ دیش میں مظاہروں کے باعث تین روزہ تعطیل کا اعلان، سراج گنج تھانے پر حملے میں 13 پولیس اہلکار ہلاک
بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 76 ہو گئی، سابق آرمی چیف کی فوج سے ہجوم کا سامنا نہ کرنے کی اپیل
بنگلہ دیش: پرتشدد مظاہروں میں 80 سے زائد افراد ہلاک، مظاہرین کا سوموار کو لانگ مارچ کا اعلان،تخریب کاری کر نے والے دہشت گرد ہیں: شیخ حسینہ
ایک اور سقوط ڈھاکہ؟؟؟
عوام کھڑے ہو جائیں تو حکومت گھٹنے ٹیک دے گی، مفتی محمد تقی عثمانی
القاعدہ رہنما کی گرفتاری:’اسامہ بن لادن کو تورا بورا سے فرار کروانے والے‘ امین الحق کون ہیں؟
رومی دیوتا کا مجسمہ اور خاتون سیاح کی ’بیہودہ حرکت‘: فلورنس میں ایک تصویر نے طوفان کیوں مچا رکھا ہے؟