کراچی پولیس آفس حملہ: پانچ میں سے تین منزلیں کلیئر کروا لی گئیں، دو دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں: مراد علی شاہ

کراچی پولیس آفس پر حملے کے نتیجے میں اب تک کم سے کم ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد ہلاک جبکہ کم سے کم چھ زخمی ہوئے ہیں۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اب تک کی اطلاع کے مطابق کراچی پولیس آفس پر سات بج کر 10 منٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا تھا اور اس وقت عمارت کی پانچ میں سے تین منزلوں کو کلیئر کروا لیا گیا ہے۔

مراد علی شاہ نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اب تک دو دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں جبکہ مزید حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاع ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہسپتال میں پانچ زخمیوں کو لایا گیا ہے اور اس وقت ترجیح ہے کہ صورتحال کو کنٹرول کیا جائے۔

انھوں نے کہا کہ میں خود سینٹرل پولیس آفس میں بیٹھ کر صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہوں۔

حملے میں پولیس اہلکار سمیت 2افراد جاں بحق اور چار زخمی بھی ہوئے ،جاں بحق ہونے والوں میں 50 سالہ پولیس کانسٹیبل غلام عباس اور 35 سالہ اجمل مسیح شامل ہیں ۔ جبکہ زخمیوں کی میں 50 سالہ پولیس کانسٹیبل عبداللطیف ،35 سالہ رینجرز انسپکٹر عبدالرحیم،35 سالہ رینجرز اہلکار عمران اور 22 سالہ ایدھی رضاکار ساجد شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں