ٹیکسوں کا بوجھ لادنے کے بعد عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری

اسلام آباد:پٹرول10روپے اورڈیزل کی قیمت میں پانچ سےدس روپے فی لٹر تک کے اضافے کی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔

آج رات بارہ بجے سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا نے ورکنگ مکمل کرکے تجاویز حکومت کو بھجوا دی ہیں۔

وزیر خزانہ وزیر اعظم کی ہدایت پرآج فیصلہ کریں گے،پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان آج ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں