ننکانہ صاحب، اسلام آ باد، راولپنڈی — ننکانہ صاحب میں بربریت کی ایک اور مثال اس وقت سامنے آئی جب مشتعل ہجوم نے تھانے پر دھاوا بول دیا اورتوہین قرآن کے ملزم کو تھانے سے نکال کر جلا دیا۔ ملزم توہین مذہب کے الزام میں تھانے میں بند تھا ، مشتعل ہجوم کے حملے کے دوران ایس ایچ او سمیت پولیس اہلکار اپنی جان بچانےکیلئے تھانے سے بھاگ گئے، ایس ایچ اوتھانہ واربرٹن اور ڈی ایس پی معطل کر دیا، وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں دینگے، پولیس نے پرتشدد ہجوم کو تشدد سے کیوں نہ روکا، قانون کی حاکمیت کو یقینی بنایا جانا چاہیے ، پاکستان علما کونسل نے کہا کہ ننکانہ تھانہ واربٹن میں توہین قرآن کریم کے ملزم کو تھانے سے نکالنا اور تھانے پر حملہ کر کے اس کو قتل کردینا قابل مذمت اور نا قابل قبول ہے، اگر کسی نے جرم کیا ہے تو اس کو عدالت کو سزا دینی ہے ، کسی گروہ ، فرد یا جماعت کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ وہ خود ہی عدالت بن جائے ۔ تفصیلات کے مطابق سینکڑوںمشتعل مظاہرین نے تھانہ واربرٹن پر دھاوا بول دیا اور تھانہ کی بلڈنگ میں گھس کر فرنیچراور کمپیوٹر وغیرہ توڑ دیا،ایس ایچ او سمیت پولیس ملازمین نے تھانے سے بھاگ کر جانیں بچائیں،مشتعل مظاہرین نے مبینہ طور پر توہین قرآن کے ملزم کو تھانے سے باہرنکال کر تشدد کا نشانہ بناکرمار ڈالا ، ملزم توہین مذہب کے الزام میں تھانے میں بند تھا۔ ملزم 2 سال جیل کاٹنے کے بعد واپس آیا تھا، اہل علاقہ نے الزام لگایا کہ ملزم سابقہ بیوی کی تصویر مقدس اوراق پر لگا کر جادو ٹونا کرتا تھا۔دریں اثناء وزیر اعظم شہباز شریف نے تھانہ ننکانہ صاحب میں ماورائے قانون ایک شخص کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔ننکانہ صاحب میں مشتعل افراد نے تھانہ پر حملہ کر کے توہین مذہب کے ملزم کو تشدد سے ہلاک کر دیا،وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ کسی کو قانون پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں دینگے، پولیس نے پرتشدد ہجوم کو تشدد سے کیوں نہ روکا، قانون کی حاکمیت کو یقینی بنایا جانا چاہیے ، امن و امان کے ذمہ دار اداروں کی پہلی ترجیح امن ہی ہے اورامن و امان کو ہر صورت مقدم رہنا چاہیے، شہباز شریف نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملزم کی ہلاکت پرنوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ اوتھانہ واربرٹن اور ڈی ایس پی معطل کو معطل کر دیا اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی،واقعہ کے ذمہ داروں جبکہ غفلت مرتکب اہلکاروں کیخلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ دریں اثناء پنجاب پولیس کے سربراہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے ننکانہ صاحب میں شہریوں کی جانب سے قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں شہری کی ہلاکت کے واقعے کا نوٹس لیا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈی ایس پی ننکانہ سرکل نواز ورک اور ایس ایچ او تھانہ واربرٹن فیروز بھٹی کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ہفتے کی صبح سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں تھانہ واربرٹن پر حملہ آور مشتعل ہجوم کو دکھایا گیا جو توڑ پھوڑ کر رہے ہیں۔پنجاب پولیس کے سربراہ نے ڈی آئی جی آئی اے بی امین بخاری اور ڈی آئی جی سپیشل برانچ راجا فیصل کو موقع پر پہنچ کر انکوائری رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔پنجاب پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی چاہے وہ کتنا ہی بااثر کیوں نہ ہو۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان کا کہنا تھا کہ واقعہ کے ذمہ داروں جبکہ غفلت اور کوتاہی کے مرتکب کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
’موت سے پہلے صفائی‘: مرنے کے بعد پیچھے رہ جانے والوں کو مشکل سے بچانے کا سویڈش طریقہ
ہندو ماں اور مسلمان باپ کا بیٹا کیپٹن حنیف جس کی لاش اُٹھانے کے لیے انڈین فوج کو پاکستان کے خلاف آپریشن کرنا پڑا
برطانیہ میں پرتشدد مظاہرے اور جھڑپیں ، 147 افراد گرفتار، مساجد کی سکیورٹی کے لیے نئی سکیم متعارف
بنگلہ دیش میں مظاہروں کے باعث تین روزہ تعطیل کا اعلان، سراج گنج تھانے پر حملے میں 13 پولیس اہلکار ہلاک
بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 76 ہو گئی، سابق آرمی چیف کی فوج سے ہجوم کا سامنا نہ کرنے کی اپیل
بنگلہ دیش: پرتشدد مظاہروں میں 80 سے زائد افراد ہلاک، مظاہرین کا سوموار کو لانگ مارچ کا اعلان،تخریب کاری کر نے والے دہشت گرد ہیں: شیخ حسینہ
ایک اور سقوط ڈھاکہ؟؟؟
عوام کھڑے ہو جائیں تو حکومت گھٹنے ٹیک دے گی، مفتی محمد تقی عثمانی
القاعدہ رہنما کی گرفتاری:’اسامہ بن لادن کو تورا بورا سے فرار کروانے والے‘ امین الحق کون ہیں؟
رومی دیوتا کا مجسمہ اور خاتون سیاح کی ’بیہودہ حرکت‘: فلورنس میں ایک تصویر نے طوفان کیوں مچا رکھا ہے؟