ن لیگ انتخابات سے فرار کی کوشش نہیں کررہی:جنرل (ر)عبدالقیوم

ملہال مغلاں (نامہ نگار) سابق چیئرمین سینیٹ کمیٹی دفاعی پیداوار لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم نے کہا کہ مسلم لیگ ن انتخابات سے فرار کی کوشش نہیں کر رہی۔

 ملک کی معاشی صورتحال جبکہ دہشتگردی بھی سر اٹھا رہی ہے تو اس حوالے سے حکومت کو کچھ تحفظات اور خدشات ہیں، عدالتی احکامات پر عمل کیا جائے گا، سی پیک منصوبہ نے پورے علاقہ کی قسمت تبدیل کرنی تھی، چالیس بلین ڈالر سرمایہ کاری آرہی تھی مگر عمران خان کی حکومت نے آتے ہی نہ صرف سی پیک رول بیک کیا بلکہ ملک کو موجودہ معاشی صورتحال تک لانے میں بھی کردار اداکیاہے ، وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن نے اپنی سیاست داؤ پر لگا کر ریاست کو بچا لیا، آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے پانے سے ملک معاشی گرداب سے نکل آئے گا۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں