پشاور — پیپلز پارٹی کی سابق ممبر صوبائی اسمبلی نگہت یاسمین اورکزئی نے پشاور پولیس لائن دھماکے کے شہداء سے اظہار یکجہتی کیلئے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھاتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
خیبرپختونخوا پولیس کے سینکڑوں جوانوں کو اپنے فرض کی ادائیگی کے دوران جانیں قربان کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، خیبرپختونخوا پولیس کے ان شہداء کے خاندانوں، والدین، بچوں اور خصوصاً ماؤں کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے اپنے لخت جگر وطن عزیز پر قربان کئے ، پختونخوا پولیس شہدا کی یہ قربانیاں ہمیں احساس دلاتی ہیں کہ ان جوانوں نے اپنے آج کو وطن عزیز پر قربان کر کے ہمارے کل کو محفوظ بنایا۔