مقبوضہ وادی کو منی انڈیا بنانے کی سازش ہورہی ہے ، مشال ملک

راولپنڈی(صباح نیوز) لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارت 50لاکھ بھارتیوں کو شناخت دے کر مقبوضہ وادی کو منی انڈیا بنانے کی سازش کررہا ہے۔

 نہتے کشمیری 7 دہائیوں سے غاصب ہندوستانی فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں،مقبوضہ کشمیر کا ہر لمحہ کربلا ہے ، یہ بات انہوں نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ گرلزکالج میں یوم یکجہتی کشمیر اور حریت رہنما مقبول بٹ کی برسی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، مشال ملک نے کہا کہ شہید مقبول بٹ تہاڑ جیل میں مدفون ہیں جبکہ ان کا جسد خاکی ان کے خاندان کو آج تک نہیں مل سکا ، سید علی گیلانی جیسے بڑے لیڈر کیساتھ جو کچھ ہوا سب کے سامنے ہے ، ان کے جسد خاکی کی بے حرمتی کی گئی ،لاشوں کو درختوں سے لٹکا دیا جاتا ہے جبکہ کشمیر کے لوگوں کو اللہ کی مدد حاصل ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں