مجھے پاکستان سے پیار ہے،اسسٹنٹ کمشنرحاظم بنگوار

کراچی– اپنے اسٹائل، فیشن اور گلوکاری سے سوشل میڈيا پر مقبول کراچی میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر حاظم بنگوار نے کہا ہے کہ انہیں ضد ہوگئی ہے، پاکستان میں رہیں گے، پاکستان سے پیار ہے ، یہیں رہ کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ خاندان والے کہتے ہیں باہر جاؤ مزے کرو لیکن وہ سمجھتے ہیں پاکستان کو ان کی زيادہ ضرورت ہے۔حاظم نے مزید کہا کہ سوشل میڈيا پروفائل ان کی ذاتی زندگی ہے، وہ نہ ٹرانس جینڈر ہیں نہ عورت ، وہ مرد ہیں ، کوئی انہیں تحقیر میں عورت پکارے تو وہ ماؤں بہنوں کیلئے اسے توہین سمجھتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حاظم بنگوار کا کہنا تھا کہ انہوں نے فیملی کے منع کرنے کے باوجود کمیشن کا امتحان دیا اور اب عوام کی خدمت کررہے ہیں۔حاظم بنگوار نے خود سے متعلق پھیلائی جانے والی غلط فہمیاں دور کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔ وہ شاہراہ نور جہاں کی استرکاری کا جائزہ لینے پہنچے تو شہریوں نے ان کے ساتھ سیلفیز بنوائیں اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں