پشاور، دھماکے سے شہید ہونے سے پہلے کی پولیس لائنز مسجد کی تصاویر سامنے آگئیں

پشاور میں دھماکے سے شہید ہونے سے پہلے پولیس لائنز مسجد کی تصاویر سامنے آ گئیں۔

تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسجد کے پرانے مین ہال میں کوئی ستون نہیں تھا، نمازیوں کیلئے 8 صفیں تھیں۔

پرانے مین ہال میں تقریباً 300 نمازی مسجد میں نماز ادا کر سکتے تھے۔

دوسری جانب لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایل آر ایچ میں بم دھماکے کے 22 زخمی زیر علاج ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 6 زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

واضح رہے کہ 30 جنوری کو پشاورکی پولیس لائنز مسجد میں خود کش دھماکا ہوا تھا جس میں 102 افراد شہید ہوئے تھے۔ 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں