آئی ایم ایف کا بجلی، گیس کا ٹیرف بڑھانے، پیٹرولیم پر 18فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے نئے مطالبات رکھ دیے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی مذاکرات ہوئے، جس کے بعد اب پالیسی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف  نے بجلی، گیس کا ٹیرف بڑھانے، پیٹرولیم پر 18فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کیا، آئی ایم ایف نے خسارے کے شکار سرکاری اداروں کی نجکاری پر زور دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے نجکاری کے ذریعے معیشت میں ریاستی عمل دخل محدود کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سرکاری اداروں کے ریگولر آڈٹ پر بھی زور دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے کرپشن، سرخ فیتے کا خاتمہ، کاروبار اور ٹیکس کلچر کے فروغ کیلئے آسانی کا مطالبہ کیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ ایل این جی پاور پلانٹس، ہاؤس بلڈنگ فنانس سمیت کئی اداروں کی نجکاری کی جائے جبکہ پی آئی اے، اسٹیل ملز سمیت دیگر اداروں کے نقصانات میں کمی لانے پر زور دینے کا مطالبہ بھی کیا۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ معاشی ترقی، سرمایہ کاری، روزگار کیلئے ادارہ جاتی خامیاں دور کی جائیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے سرکاری اور نجی اداروں کو یکساں مواقع و سہولیات فراہم کرنے پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں