کراچی ( اسٹاف رپورٹر) زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا تسلسل برقرار‘دس سال کی کم ترین سطح پر آگئے ‘ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 59 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی سے 8 ارب 74 کروڑ 17 لاکھ ڈالر رہ گئے‘اسٹیٹ بینک کے مطابق 27جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر غیر ملکی ادائیگیوں کے باعث زرمبالہ کے مجموعی ذخائر مزید کم ہوگئے ہیں‘اب اسٹیٹ بینک کے پاس 3ارب 8 کروڑ 62 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5ارب 65 کروڑ 55 لاکھ ڈالر ہیں۔ادھرروپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں2 روپے تک کا اضافہ ، یورو کی قیمت 4 روپے بڑھ گئی،پاؤنڈ بھی ایک روپے تک مہنگا ہو گیا‘جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید2روپے اضافے سے 266 سے بڑھ کر 268روپے اورقیمت قیمت فروخت ڈیڑھ رپے اضافے سے 269.50سے بڑھ کر 271روپے ہوگئی ‘اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید2روپے بڑھنے کے بعد 269.00 روپے سے بڑھ کر 271.00 روپے اور قیمت فروخت ایک روپے بڑھنے کے بعد 273.00 روپے سے بڑھ کر 274.00 روپے ہو گئی ہے۔ دریں اثناءعالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2200 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 7ہزار 200 روپے فی تولہ اور10 گرام سونے کی قیمت 1887 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 77ہزار 641 روپے ہو گئی ہے ،چاندی کی قیمت بھی 50 روپے کے اضافے سے 2300 روپے فی تولہ ہو گئی ہے
’موت سے پہلے صفائی‘: مرنے کے بعد پیچھے رہ جانے والوں کو مشکل سے بچانے کا سویڈش طریقہ
ہندو ماں اور مسلمان باپ کا بیٹا کیپٹن حنیف جس کی لاش اُٹھانے کے لیے انڈین فوج کو پاکستان کے خلاف آپریشن کرنا پڑا
برطانیہ میں پرتشدد مظاہرے اور جھڑپیں ، 147 افراد گرفتار، مساجد کی سکیورٹی کے لیے نئی سکیم متعارف
بنگلہ دیش میں مظاہروں کے باعث تین روزہ تعطیل کا اعلان، سراج گنج تھانے پر حملے میں 13 پولیس اہلکار ہلاک
بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 76 ہو گئی، سابق آرمی چیف کی فوج سے ہجوم کا سامنا نہ کرنے کی اپیل
بنگلہ دیش: پرتشدد مظاہروں میں 80 سے زائد افراد ہلاک، مظاہرین کا سوموار کو لانگ مارچ کا اعلان،تخریب کاری کر نے والے دہشت گرد ہیں: شیخ حسینہ
ایک اور سقوط ڈھاکہ؟؟؟
عوام کھڑے ہو جائیں تو حکومت گھٹنے ٹیک دے گی، مفتی محمد تقی عثمانی
القاعدہ رہنما کی گرفتاری:’اسامہ بن لادن کو تورا بورا سے فرار کروانے والے‘ امین الحق کون ہیں؟
رومی دیوتا کا مجسمہ اور خاتون سیاح کی ’بیہودہ حرکت‘: فلورنس میں ایک تصویر نے طوفان کیوں مچا رکھا ہے؟