جب تک پنجاب میں کوئی بندہ نہیں مرے گا یہ لوگ سنجیدہ نہیں لیں گے، نور عالم

اسلام آباد(اے پی پی) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے کہا ہے کہ جب تک پنجاب میں کوئی بندہ نہیں مرے گا یہ لوگ سنجیدہ نہیں لیں گے،دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے حکومت کو اپنی پالیسی واضح کرنی چاہئے،فوری طور پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں سانحہ پشاور پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ میں پشاور سے ہوں، ہمارے 100 سے زائد لوگ شہید ہوئے ہیں، صرف 100 لوگ نہیں ہیں ان کے ساتھ ان کے خاندان بھی ہیں، یہ دہشت گردی کون کر رہا ہے، اس کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے، میں پرسوں پشاور میں تھا، سرکاری گاڑی کے باوجود مجھے ریڈ زون میں روکا گیا، مجھ سے شناختی کارڈ مانگا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یوں لگا جیسے میں دوسرے درجہ کا شہری ہوں۔ جب تک پنجاب میں کوئی بندہ نہیں مرے گا یہ لوگ سنجیدہ نہیں لیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں