حکومت کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35 روپے اضافے کا اعلان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18، 18 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج دن 11 بجے سے ہو گا۔

وفاقی وزیرِ خزانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کوئی قلت نہیں، مصنوعی قلت کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ 35 روپے اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 80 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 262 روپے 80 پیسے ہو گئی۔

18 روپے کے اضافے کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 189 روپے 83 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 187 روپے ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں