نئی دہلی — ایک شخص نے ابوظہبی کے شاہی خاندان کا ملازم ہونے کا بہانہ کرکے دہلی کے ایک لگژری ہوٹل میں چار ماہ تک قیام کیا اور 23 لاکھ روپے کا بل ادا کیے بغیر غائب ہوگیا ۔ دہلی پولیس محمد شریف کی تلاش کر رہی ہے، جس پر ہفتہ کو لیلا پیلس ہوٹل انتظامیہ کی شکایت پر دھوکہ دہی اور چوری کا الزام لگایا گیا ہے۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق شریف نے یکم اگست کو لیلا پیلس کے کمرہ نمبر 427 میں چیک ان کیا اور 20 نومبر کو خاموشی سے چلا گیا۔ ہوٹل کے عملے کا دعویٰ ہے کہ اس نے کمرے سے چاندی کے برتن اور موتیوں کی ایک ٹرے سمیت کئی اشیاء چرا لیں۔