نیپال میں اتوار کو ہونے والے طیارہ حادثے کی تفصیلات سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے میں مرنے والوں میں نیپال کی 24 سالہ فلائٹ اٹینڈنٹ اوشن شامل تھی ۔
رپورٹس کے مطابق اوشن کے والد کا کہنا ہے کہ حادثے والے دن تہوار کے موقع پر بیٹی کو کہا کہ آج کام پر مت جاؤ۔
مرنے والی فلائٹ اٹینڈنٹ کے والد نے بتایا کہ بیٹی نے میر ی بات پر جواب دیا کہ وہ 2 فلائٹس مکمل کرکے واپس گھر آکر تہوار منائے گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والی اوشن 4 بہن بھائیوں میں سب سے بڑی بیٹی تھی جبکہ اس کی 2 سال پہلے شادی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ دارالحکومت کٹھمنڈو سے نیپالی شہر پوکھارا جانے والے طیارے میں عملے سمیت 72 افراد سوار تھے، جن میں سے 68 افراد کے ہلاکت کی تصدیق گزشتہ روز ہوگئی تھی جس کے بعد اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کارروائیاں روک دی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ اتوار کو نیپال میں پوکھرا ایئرپورٹ کے قریب 72 مسافروں کو لے جانے والا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تھا جس میں اب تک ہونے والی اموات کی تعداد 68 ہو گئی ہے۔