شترمرغ کے ہزاروں برس قدیم انڈوں کی باقیات دریافت

نیویارک(نیٹ نیوز)اسرائیل کے محکمہ آثارکے مطابق ریگستانی علاقے نگیوو میں ایک مقام پر شترمرغ کے ہزاروں برس قدیم انڈوں کی باقیات ملی ہیں اور اس کے پاس ہی آگ لگانے کے لیے بنایا جانے والا ایک گڑھا بھی ملا ہے ۔

خیال ہے کہ یہاں انسانوں نے عارضی پڑاؤ کیا تھا جو 200 مربع میٹر وسیع تھا۔ ماہرین کے مطابق یہاں سے گزرنے والے خانہ بدوشوں نے شترمرغ کے انڈوں کو پکاکر کھایا ہوگا۔ کیونکہ ساتھ ہی آگ سے جھلسے ہوئے چھوٹے بڑے پتھر بھی ملے ہیں۔ سب سے بڑھ کر شترمرغ کے شکستہ انڈے بھی پائے گئے ہیں جو سب سے اہم دریافت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں