کراچی کے علاقے کورنگی کی لکھنئو سوسائٹی میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے لائسنس یافتہ اسلحہ برآمد ہوا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہوائی فائرنگ اخلاقی اور قانونی جرم ہے، ایسے فعل سے اجتناب کریں۔
پولیس نے یہ بھی کہا کہ لائسنس کی معطلی کے لیے محکمۂ داخلہ کو خط بھی لکھا جائے گا۔