پروچ گال ،وادی کیلاش کا گلی ڈنڈے کی طرز کا کھیل

چترال (نیٹ نیوز)وادی کیلاش میں ہر سال برف باری کے بعد مقامی کھیل پروچ گال کے مقابلے ہوتے ہیں۔

یہ کھیل گلی ڈنڈا کی طرح ہی کھیلا جاتا ہے ۔ان مقابلوں میں وادی کیلاش کے تین گاؤں سے دس سے زائد ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ ڈنڈے کی مدد سے 2ٹیمیں اپنی اپنی گیندکو ہوا میں دور تک اچھالتی ہیں اورپھر سب کھلاڑی گیند کو زوردارشاٹس کے ذریعے منزل مقصود تک لے جاتے ہیں۔ اس کھیل میں بچے ، نوجوان اور بڑے بھی اس کھیل میں حصہ لیتے ہیں۔ پروچ گال کھیل صرف وادی کیلاش میں کھیلا جاتا ہے جس کے جیتنے کے بعد گاؤں میں جشن منایا جاتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں