دنیاکی سب سے چھوٹی توپ،5ملی میٹر لمبی ،وزن 140ملی گرام

جے پور (نیٹ نیوز )بھارت کے ایک کاریگر نے دنیا کی سب سے چھوٹی توپ بناکر دنیاکو حیران کردیا ۔

اورنگ آباد کے رہائشی وٹھل گوڑے نے 5 ملی میٹرلمبی ،ساڑھے 3میٹر چوڑی اور ایک سو چالیس ملی گرام بھاری توپ بنائی ہے ۔وٹھل گوڑے نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کو معلوم ہوا کہ کچھ عرصہ قبل جے پور کے ایک کاریگر نے 11ملی میٹر کی توپ بنائی ہے جس کے بعد مجھے خیال آیا کہ میں اس ریکارڈ کو توڑ سکتا ہوں ۔دنیا کی سب سے چھوٹی توپ کو تانبے اورپیتل سے بنایاگیاہے اور اس میں بارود ڈال کر فائر بھی کیاجاسکتاہے ،وٹھل گوڑے نے اس کی تیاری میں دوربین کا استعمال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں