ہیتھرو ایئرپورٹ سے یورینیم برآمادگی معاملے پر ایک شخص گرفتار

لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے یورینیم برآمدگی معاملے میں60 سالہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 29 دسمبر کو ائیرپورٹ پر اسکریننگ کے دوران تابکار مواد کی معمولی مقدار ملی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہیتھرو ائیرپورٹ سے تابکار مواد ملنے کے بعد بارڈر فورس نے ٹیررازم کمانڈ یونٹ سے رابطہ کیا تھا۔

کمانڈرمیٹ پولیس کاؤنٹر ٹیررازم کمانڈ نے کہا کہ لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ سے یورینیم کا ملنا تشویشناک ہے، گرفتاری کے باوجود اس واقعہ سے عوام کو براہ راست کوئی خطرہ لاحق نہیں تھا۔

میڈیا کے مطابق لندن پولیس نے دہشتگردی کے شبہ میں گرفتار شخص کو اپریل تک ضمانت پر رہا کر دیا ہے تاہم معاملے کی مزید تفتیش جاری رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں