یوکرین: دنیپرو پر روسی میزائل حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی

یوکرین کے شہر دنیپرو میں روسی میزائل حملے سے ہلاکتوں کی تعداد 21 ہوگئی۔ اس حملے میں 73 افراد زخمی ہوئے جبکہ 35 افراد اب بھی عمارت کے ملبے تلے دبے ہیں۔

یوکرینی حکام کے مطابق عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

دنیپرو میں گزشتہ روز روسی میزائل حملے میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا، میزائل حملے سے عمارت کا ایک حصہ تباہ ہوا تھا۔

روس نے گزشتہ روز دارالحکومت کیف سمیت مختلف یوکرینی علاقوں میں حساس تنصیبات پر میزائل داغے تھے۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق میزائل حملوں میں مقرر کیے گئے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

دوسری طرف یوکرین کے مشرقی علاقے ڈونباس کے قصبے سولیدار اور باخموت میں روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان لڑائی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں