کابل: مسلح افراد کی فائرنگ، سابق رکن افغان پارلیمنٹ اور گارڈ ہلاک

افغان دارالحکومت کابل میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سابق رکن پارلیمنٹ مرسل نبی زادہ ہلاک ہوگئیں۔

کابل سے افغان حکام کے مطابق فائرنگ سابق خاتون رکن پارلیمان کے گھر پر کی گئی۔ 

افغان حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے اس واقعے میں سابق افغان رکن پارلیمان مرسل نبی زادہ اور ان کے گارڈ ہلاک ہوئے، مرسل نبی زادہ کے بھائی زخمی ہوئے ہیں۔ 

افغان حکام کا مزید کہنا تھا کہ سابق رکن پارلیمان کے گھر پر فائرنگ گزشتہ رات کی گئی۔

افغان حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں