کراچی کے ہر ٹاؤن میں کے ایم سی اپنا پراپرٹی انسپکٹر لگائے گی، میئر

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کے ایم سی کراچی کے ہر ٹاؤن میں اپنا پراپرٹی انسپکٹر لگا ئے گی جماعت اسلامی کے مشورے سے سٹی کونسل کی کمیٹیوں کی تعداد کو بڑھا کر 37کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،وہ دن گئے جب نالوں اور پارکوں پر چائنا کٹنگ ہوا کرتی تھی، پرامید ہوں کہ جمعرات کو سٹی کونسل کا اجلاس خوشگوار ماحول میں ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سبزہ زار پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، میئر کراچی نے کہا کہ سٹی کونسل کا بنیادی کام ایسی پالیسی بناناہے جس کا فائدہ کراچی والوں کو پہنچے، ہر کسی کو اپنا نکتہ نظر بیان کرنے کا حق ہے مگر احترام کے دائرے میں رہتے ہوئے، صرف احتجاج سے معاملات حل نہیں ہوتے، اپوزیشن جماعتوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ شہری مسائل کے حل کے حوالے سے ہماری سنجیدگی کو محسوس کر تی ہیں لہٰذا ڈپٹی میئر کراچی نے جماعت اسلامی کے نمائندوں سے بات چیت کی جس میں ان کی طرف سے بھی سنجیدگی کا مظاہرہ ہو

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں