شہر سے خوف و ہراس اور بدمعاشی کی سیاست ختم ہوچکی، مرتضیٰ وہاب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ خوف و ہراس، ڈر اور بد معاشی کی سیاست اس شہر سے ختم ہو چکی ہے بڑے بڑے اعلانات کئے تھے اور اب 9 ٹاؤنز میں تم لوگ آچکے ہو تو بتاؤ کہ تم کیا کام کر رہے ہو، وزیراعظم شہباز شریف نے کے فور کا پانچویں بار افتتاح کیااکتوبر 2024میں اس پراجیکٹ کو مکمل ہونا تھا، بجٹ میں 125ارب روپے کیوں نہیں رکھے گئے،لوگ اتحاد بنانے اور اتحاد توڑنے میں مصروف ہیں،246ملین روپے کی لاگت سے منظور کالونی کے نالے اور سیوریج لائن کی بحالی کے کام کا آغاز کردیا ہے، یہ بات انہوں نے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کے ہمراہ منظور کالونی میں برساتی اور سیوریج لائن کی مرمت و بحالی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، دریں اثنا ایک اجلاس میں مئیر کراچی وچیئرمین سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی ہے کہ گھر سے کچرا اٹھانے کے انتظامات یقینی بنا ئے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں