پولیس کی وردی پہن کر وارداتیں کرنے والا ڈکیت گینگ گرفتار

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو جعلی پولیس اہلکار بن کر لوگوں کو لوٹنے والے گینگ کی سرسید تھانے کے علاقے میں موجودگی کی اطلاع ملی۔ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس آئی یو نے نزد محمد شاہ قبرستان سرسید سے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان میں نظام الدین سمنگ ولد شفیع محمد، قاسم علی ولد عبدالستار اور محمد عبدالدانش کمال ولد محمد عبدالماجد کمال شامل ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان پولیس کی یونیفارم میں جعلی پولیس اہلکار بن کر وارداتیں کرتے تھے۔ملزمان شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس وردی میں ناکہ لگا کر لوگوں کو خوفزدہ کر کے ان سے لوٹ مار کرتے ہیں اور لوگوں کو خوفزدہ کرنے کے لیے ملزمان ہتھکڑی بھی استعمال کرتے تھے۔پولیس یونیفارم اور ناجائز اسلحہ کی برآمدگی پر ملزمان کے خلاف تھانہ ایس آئی یو میں دو مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں