مختلف کارروائیوں میں 64 ملزمان گرفتار، اسلحہ، منشیات و مسروقہ سامان برآمد

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پیرآباد پولیس نے منشیات فروخت کرنے والی دو مطلوب خاتون ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ خاتون ملزمان سے ڈھائی کلو چرس اور فروختگی کی رقم برآمد کی گئی۔لانڈھی پولیس نے لانڈھی نمبر 6 کے علاقے میں جوئے و سٹے کے اڈے پر چھاپہ مار کر انتہائی مطلوب ملزم ایم وحید عرف گڈو کو رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا۔ گرفتار ملزم سے سٹے کی پرچیاں اور سٹے کی رقم برآمد کی گئی ہے۔لیاری کے علاقے میں ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نےدوران سرچ آپریشن عادی منشیات سپلائر سمیت 6 منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا ملزمان سے 4605 گرام ہیش،2 پستول بمعہ راؤنڈز،4 موبائل فونز اور ایک گاڑی کو قبضہ پولیس میں لیا گیا۔مدینہ کالونی پولیس نے جوا سٹہ کے اڈے پر چھاپہ مار کر 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں عباس عرف ابالی، تنویر عرف راڈو اور ناصر شامل ہیں۔بلوچ کالونی اور بریگیڈ پولیس نے منشیات فروشی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ بریگیڈ پولیس نے گلی نزد محمدی مسجد جٹ لائن سے ملزم عاصم ولد صغیر کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کیا ۔دوسری کارروائی میں عقبی گلی نزد اللہ والا ہوٹل خداداد کالونی سے ملزم اقبال حسین ولد نور حسین کو غیر قانونی اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا۔بلوچ کالونی پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم کو عوامی چوک گندا نالہ پلیہ منظور کالونی سے گرفتار کیا ۔ملزمان سے 2 کلو 230 گرام چرس برآمد کی گئی۔ملزم محمد اورنگزیب ولد فقیر محمد کو 1120 گرام چرس سمیت گرفتار کیا گیا۔ملزم کا سربراہ بدنام زمانہ منشیات فروش کامران خان ولد دلاور خان 1110 گرام چرس کا پکیٹ پھینک کر فرار ہوگیا۔پولیس نے مبینہ مقابلوں کے بعد 6 زخمیوں سمیت 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں