کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر)مجلس وحدت مسلمین کراچی کی جانب سے یکجہتی فلسطین آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد شہید حمید علی بھوجائی ہال میں کیا گیا، جس میں مختلف سیاسی ،مذہبی و سماجی جماعتوں بشمول متحدہ قومی موومنٹ، پاکستان پیپلزپارٹی،جماعت اسلامی، جی ڈی اے، تحریک انصاف، جے یو پی،مرکزی مسلم لیگ، پاکستان عوامی تحریک اہل حدیث رابطہ کونسل ، شیعہ علماء کونسل، جعفریہ الائنس، زاکرین امامیہ، دیگر جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔کانفرنس سے صدارتی خطاب میں مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ اسرائیل غاصب ریاست ہے۔ دنیا بھر میں یہ پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے کہ گزشتہ 75 سال سے اسرائیل نے فلسطینیوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور بچوں، خواتین، جوانوں اور بزرگوں کا بے رحمی سے قتل عام کیا جارہا ہے ڈاکٹر فاروق ستارنے خطاب میں کہا کہ مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا بنیادی مسئلہ ہے ۔35 روز سے فلسطین میں اسرائیلی بربریت جاری ہے۔شہدائے فلسطین کو خراج عقیدت و خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔کانفرنس میں سیاسی رہنما فیصل علی بلوچ، علامہ عقیل انجم، امجد اسلام امجد، علامہ ناظر عباس تقوی، علامہ باقر عباس زیدی، ثاقب نوشائی، ڈاکٹر صابر ابو مریم، علامہ مرتضی خان نظامی سمیت دیگر مقررین نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی۔
’موت سے پہلے صفائی‘: مرنے کے بعد پیچھے رہ جانے والوں کو مشکل سے بچانے کا سویڈش طریقہ
ہندو ماں اور مسلمان باپ کا بیٹا کیپٹن حنیف جس کی لاش اُٹھانے کے لیے انڈین فوج کو پاکستان کے خلاف آپریشن کرنا پڑا
برطانیہ میں پرتشدد مظاہرے اور جھڑپیں ، 147 افراد گرفتار، مساجد کی سکیورٹی کے لیے نئی سکیم متعارف
بنگلہ دیش میں مظاہروں کے باعث تین روزہ تعطیل کا اعلان، سراج گنج تھانے پر حملے میں 13 پولیس اہلکار ہلاک
بنگلہ دیش میں پرتشدد مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 76 ہو گئی، سابق آرمی چیف کی فوج سے ہجوم کا سامنا نہ کرنے کی اپیل
بنگلہ دیش: پرتشدد مظاہروں میں 80 سے زائد افراد ہلاک، مظاہرین کا سوموار کو لانگ مارچ کا اعلان،تخریب کاری کر نے والے دہشت گرد ہیں: شیخ حسینہ
ایک اور سقوط ڈھاکہ؟؟؟
عوام کھڑے ہو جائیں تو حکومت گھٹنے ٹیک دے گی، مفتی محمد تقی عثمانی
القاعدہ رہنما کی گرفتاری:’اسامہ بن لادن کو تورا بورا سے فرار کروانے والے‘ امین الحق کون ہیں؟
رومی دیوتا کا مجسمہ اور خاتون سیاح کی ’بیہودہ حرکت‘: فلورنس میں ایک تصویر نے طوفان کیوں مچا رکھا ہے؟