اسلام آباد(اب نیوز) پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈومیسٹک لاؤنج میں کھانے سے کیڑا نکلنے کی خبر کا نوٹس لے لیا ہے.
ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکم پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منیجر کو تحقیقات کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں ایئرپورٹ منیجر اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی کے ذریعے چھان بین کریں گے۔
اعلیٰ سطح کمیٹی میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈاکٹر اور ہیلتھ سروسز کے اہلکار شامل کئے گئے۔