,نجی اسکولوں میں آئس منشیات چل رہی ہے – وفاقی وزیرتعلیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر ) نگراں وفاقی وزیرتعلیم علی مدد سندھی نے کہا ہے کہ نجی اسکولوں کو نصاب کے حوالے سے پابند کرنا پڑے گا، نجی اسکولوں میں آئس منشیات چل رہی ہے ۔

چوتھے لطیف آرٹ اینڈ لٹریچر فیسٹیول 2023ء کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی مدد سندھی نے مزید کہا کہ گزشتہ روز میانوالی میں افسوس ناک واقع پیش آیا اس کی مذمت کرتا ہوں، ایسے واقعات کو روکنے کے لئے شاہ لطیف کا پیغام دینا ہوگا، اپنی سرحدوں سے کسی کو نہیں آنے دیں گے ، دنیا میں کوئی ایسا ملک نہیں کہ پاسپورٹ پھاڑ کر وہاں کوئی شخص رہ سکے ۔ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی افغانیوں کو اپنے ملک بھیج رہے ہیں ان کے خلاف مزید سخت اقدامات کرنا ہوں گے ، ہماری بدقسمتی ہے کہ ملک میں تین طبقے پیدا ہوئے ، ہمارے وقت میں اے سی اور ڈی سی کے بچے بھی پڑھتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن نے ملک کو تباہ کر دیا، نجی اسکولوں کو نصاب کے حوالے سے پابند کرنا پڑے گا، نجی اسکولوں میں آئس منشیات چل رہی ہے ، الیکشن بتائی گئی تاریخ پر ضرور ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ شاہ عبدالطیف بھٹائی نہ صرف عظیم شاعر بلکہ ایک بہادر، نڈر انسان، عالم و مفکر اور صحافی بھی تھے ، لطیف نے اپنے لوگوں کو زبان سے محبت کادرس دیا،شاہ عبداللطیف بھٹائی کے فلسفے اور تعلیمات پر ہم اتنا کام نہیں کرسکے جتنا کرنا چاہیے تھا، ہمیں شدید تحقیق کی ضرورت ہے ۔ ہ شاہ لطیف ڈھائی سو سال سے سندھ کے لوگوں میں مقبول ہیں، انھوں نے اس وقت شاعری کی جب ذرائع ابلاغ نہیں تھا اور محبت کا پیغام دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں