امریکی ایئرفورس نے الاسکا کے قریب 4 روسی لڑاکا طیاروں کو فضائی حدود سے باہر نکال دیا۔
شمالی امریکی ایرواسپیس ڈیفنس کمانڈ نے ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ 13 فروری کو روسی طیاروں کو نشاندہی کرکے ٹریک کیا گیا اور ان کی شناخت کی گئی۔
ان میں ٹی یو 95 بیئر بمبار طیارے اور ایس یو 35 لڑاکا طیارے شامل تھے۔
گو کہ روسی طیارے الاسکا ایئر ڈیفنس زون میں تھے، یہ بین الاقوامی فضائی حدود ہے۔
امریکی ڈیفنس کمانڈ نے بیان میں کہا کہ روسی طیارے بین الاقوامی فضائی حدود میں ہی رہے اور امریکا یا کینیڈا میں داخل نہیں ہوئے۔
ایئر اسپیس ڈیفنس کمانڈ کے مطابق اس زون میں روس کی ایسی سرگرمی باقاعدگی سے ہوتی ہے اور اسے خطرے یا اشتعال انگیزی کے طور پر نہیں دیکھا گیا۔
فاکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق 2007 سے اب تک امریکا نے شمالی امریکی بین الاقوامی فضائی حدود میں ہر سال 6 سے 7 مرتبہ روسی طیاروں کو روکا ہے۔