برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ برطانوی فوج روس کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جرمنی اس وقت نیٹو کے ریپیڈ ری ایکشن فورس کی کمان سنبھالے ہوئے ہے جبکہ برطانیہ کو اس سال نیٹو ریپیڈ ری ایکشن فورس کی کمان سنبھالنا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق نیٹو کا کہنا ہے کہ برطانیہ ریپیڈ ری ایکشن فورس کے لیے اضافی 5 ہزار اہلکار دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یوکرین کی فورس کی تربیت اور اسلحے کی فراہمی کے سبب برطانیہ کے پاس وسائل کی کمی ہے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیٹو چاہتا ہے کہ برطانیہ اس سال ریپیڈ ری ایکشن فورس کی کمان نہ سنبھالے۔
برطانوی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ نیٹو چاہتا ہے کہ جرمنی ریپیڈ ری ایکشن فورس کی کمان اگلےسال بھی سنبھالے۔
مغربی میڈیاکے مطابق اخراجات میں کمی کے باعث بھی برطانیہ کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔