وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس صحافی کے سوال پر برہم ہو گئے، عملے کو صحافی کا موبائل چھیننے کا حکم دے دیا۔
سردار تنویر الیاس نے سوال کرنے والے صحافی کو ’را‘ کا ایجنٹ قرار دے دیا۔
صحافی نے وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس سے سوال کیا کہ اجلاس میں نہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آئے نہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو، یہ آپ کے دعوؤں کے برعکس نہیں کیا؟
سردار تنویر الیاس نے صحافی کے سوال پر جواب میں کہا کہ آپ ’را‘ سے کتنے پیسے لے کر آئے ہیں؟
صحافی نے سوال کیا کہ آپ کس حیثیت میں ’را‘ سے پیسے لینے کا الزام لگا رہے ہیں؟
وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے عملے کو سوال پوچھنے والے صحافی سے موبائل چھننے کا حکم دے دیا جس پر عملے نے صحافی سے موبائل چھننے کی کوشش بھی کی۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے صحافی کو مغلظات بکیں۔