ہائیکورٹ، لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو انیس الرحمنٰ سمیت دیگر لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی، ہوم سیکریٹری کے دستخط کے بغیر رپورٹ پیش کرنے پر عدالت برہم ہوگئی، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ کتنی جے آئی ٹیز ہوئیں؟ تفتیشی افسر نے کہا 16 جے آئی ٹیز ہوچکی ہیں، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے کہا کہ ہوم سیکریٹری کے دستخط کیوں نہیں رپورٹ پر؟ ہوم سیکریٹری کے دستخط بڑے دستخط ہوتے ہیں، اسی لیے تو وقت نہیں ملا انہیں، کیا جب وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے تب دستخط کریں گے، ہوم سیکریٹری سے کہیں وارنٹ کے بغیر ہی رپورٹ پر دستخط کرے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں