دبئی– یو اے ای کی ایمریٹس ایئرلائنز کا طیارہ 13 گھنٹے کی مسافت کے بعد واپس اسی ایئرپورٹ پہنچ گیا جہاں سے اڑان بھری تھی۔دبئی سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ جانے والے مسافر اتنی لمبی مسافت کے بعد دوبارہ یو اے ای پہنچنے پر حیران رہ گئے ۔
ہوا کچھ یوں کہ کچھ روز قبل آکلینڈ کے ایئرپورٹ کے ٹرمینل پر پانی بھر جانے کی وجہ سے حکام نے ایئرپورٹ کو پروازوں کیلئے بند کردیا تھا۔ فلائٹ ای کے 448 نے دبئی سے مقامی وقت کے مطابق اڑان بھری، لیکن 9 ہزار میل کے اس سفر کا آدھا راستہ طے کرنے کے بعد طیارے نے یوٹرن لے لیا اور یہ طیارہ تقریباً آدھی رات کو واپس دبئی پہنچ گیا۔ دوسری جانب آکلینڈ ایئرپورٹ حکام نے ٹوئٹر پر اس صورتحال سے متعلق ایک پیغام جاری کیا اور صورتحال کو انتہائی پریشان کن قرار دیا۔