اسلام آباد

پاکستان سول ایوارڈز ،ذیلی کمیٹی کا اجلاس،سفارشات کا جائزہ

شیئر کریں:

اسلام آباد (اب رپورٹ) پاکستان سول ایوارڈز 2026کیلئے سوشل ویلفیئر، فلاحی خدمات اور عوامی خدمت سے متعلق ذیلی کمیٹی کا اجلاس کابینہ ڈویڑن میں ہوا، جس کی صدارت وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کی۔ پاکستان سول ایوارڈز 2026کیلئے مختلف نامزدگی کرنے والے اداروں کی جانب سے موصول ہونے والی سفارشات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور ان پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے سماجی بہبود، فلاحی خدمات اور عوامی خدمت کے شعبوں میں نمایاں اور غیر معمولی خدمات انجام دینے والے افراد کی نامزدگیوں کا مقررہ معیار کے مطابق جائزہ لیا۔اجلاس میں اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ تمام نامزدگیوں کا جائزہ منظور شدہ پالیسی، ٹرمز آف ریفرنس اور مقررہ معیار کے مطابق لیا جائے گا، اس عمل میں شفافیت، غیر جانبداری اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔کمیٹی نے اس امر پر بھی زور دیا کہ نامزدگیوں کے عمل میں تمام صوبوں کی متوازن نمائندگی کے ساتھ ساتھ خواتین، اقلیتوں اور معذور افراد کی مناسب نمائندگی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ قومی یکجہتی، شمولیت اور مساوی مواقع کے اصولوں کو فروغ دیا جا سکے ۔

شیئر کریں:

اپنا تبصرہ لکھیں