الیکشن کمیشن نے 36 اراکین پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی

اسلام آباد — الیکشن کمیشن نے مالی گوشوارے جمع کرانے پر 36اراکین پارلیمینٹ کی رکنیت بحال  کر دی ہے۔ 

 نجی ٹی وی چینل “ڈان نیوز”کے مطابق 8سینیٹرز ، قومی اسمبلی کے 25 اور کے پی اسمبلی کے 3اراکین  کی رکنیت بحال کی گئی ہے، ان اراکین کی گزشتہ روز  سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر   رکنیت معطل کی گئی تھی،  رکنیت بحال ہونے والے اراکین میں سینیٹر تاج حیدر، سینیٹر شوکت ترین، سینیٹر عبدالغفور حیدری، دوست محمد،طارق بشیر چیمہ، محسن نواز رانجھا  اور احسن اقبال سمیت دیگر اراکین شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں