تازہ ترین

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، انڈیکس میں 6400 پوائنٹس کی کمی

شیئر کریں:

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز مندی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا۔ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 6408 پوائنٹس کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 173518 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔

منگل کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا اور حصص کی فروخت کے رجحان نے مارکیٹ انڈیکس کو دباؤ میں رکھا جس کے بعد انڈیکس 6408 پوائنٹس کمی کے بعد بند ہوا۔

سٹاک ایکسچینج تجزیہ کاروں کے مطابق جیو پولیٹیکل کشیدگی اور بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے نے مارکیٹ میں منفی رجحان کو فروغ دیا اور سرمایہ کاروں کی جانب سے گھبراہٹ میں حصص کی فروخت کی گئی۔

تجزیہ کار نوید ندیم نے بتایا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی نے بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں کو 85 ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچا دیا ہے جس کا منفی اثر سٹاک ایکسچینج میں کاروبار پر مرتب ہوا اور حصص کاروبار دباؤ کا شکار ہوا۔

انھوں نے جیو پولیٹیکل کشیدگی کی وجہ سے مارکیٹ کے آنے والے دنوں میں بھی دباؤ میں رہنے کا امکان ہے۔

شیئر کریں:

اپنا تبصرہ لکھیں