ملتان ( سٹاف رپورٹر) پولیس نے چوری ڈکیتی کی 17وارداتوں کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔سٹی و صدر شجاع آباد کے علاقے معین الدین ، عطا محمد اور عمران کی موٹر سائیکل نامعلوم چور لے اڑے اصغر کے گھر سے طلائی زیورات ملبوسات وغیرہ چوری راجہ رام کے علاقے عبدالرشید کی موٹرسائیکل شفیق کی ٹرانسفارمر کوائل اختر علی کی موٹر سٹی جلالپور کے علاقے امام بخش کے آم اشرف سامان کینٹ کے علاقے عبداللہ کا پانچ تولہ طلائی زیورات ارشد کا موبائل مظفر آباد کے علاقے فدا حسین کا موبائل نامعلوم چور چوری کرکے فرار ہوگئے شاہ شمس کے علاقے عرفان کا موبائل نامعلوم ملزمان جھپٹا مارکر چھین لیا گلگشت کے علاقے منیر کا گیس میٹر حمزہ کی دوکان سے نقدی 50ہزار وسامان بی زیڈ کے علاقے عبدالرحمن اور قادر پورراں کے علاقے ریاض کے موبائل فونز جھپٹا مارکر نامعلوم ملزمان لے گئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
چوری اور ڈکیتی کی 17وارداتیں،شہری نقدی،موبائل فونز اور قیمتی سامان سے محروم
