ملتان

سکولوں میں تعینات مستقل گارڈز کی پوسٹیں ختم،نئی بھرتی کا فیصلہ

شیئر کریں:

ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب میں مستقل اسامیوں پر تعینات سکول گارڈز کی پوسٹیں ختم کرنے کی تجویز، کنٹریکٹ کی بجائے لمپ سم پیکیج پر نئی بھرتیوں کا فیصلہ تفصیل کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے صوبے بھر میں سکول گارڈز کی خالی مستقل (بیسک پے سکیل) اسامیوں کو ختم کرکے ان کی جگہ لمپ سم پے پیکیج پر نئی اسامیاں تخلیق کرنے کی تجویز دے دی ہے ۔ اس حوالے سے تمام چیف ایگزیکٹو آفیسرز (ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز)، ڈائریکٹرز پبلک انسٹرکشن اور متعلقہ افسروں کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے ۔مراسلے کے مطابق توسیع شدہ مدت پر خدمات انجام دینے والے سکول گارڈز کا کنٹریکٹ 30 جون 2026 کو ختم ہو چکا ہے ۔ اب محکمہ خزانہ سے منظوری حاصل کرنے کے لئے صوبے بھر میں موجود خالی مستقل اسامیوں کو ختم کرکے ان کی جگہ لمپ سم پے پیکیج پر سکول گارڈز کی نئی اسامیاں پیدا کرنے کی سفارش کی جائے گی تاکہ نئی بھرتیوں کا عمل مکمل کیا جا سکے ۔محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام متعلقہ افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں خالی اسامیوں سے متعلق مطلوبہ معلومات مقررہ پروفارما پر جمع کرکے 18 جولائی 2026 تک محکمہ کو ارسال کریں تاکہ آئندہ کارروائی بروقت مکمل کی جا سکے ۔فیصلے پر مستقل سکیورٹی گارڈ ز نے تشویش کا اظہار کیاہے گارڈز اور ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ مستقلی ختم کرنے سے ان کی نوکری دائود پر لگ جائے گی ۔

شیئر کریں:

اپنا تبصرہ لکھیں