کاروبار

چاندی 30، سونے کی قیمت میں 1100روپے تولہ اضافہ

شیئر کریں:

کراچی (بزنس ڈیسک)گزشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ہفتے کواضافہ ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 33 ہزار 536 روپے ہوگیا ہے ۔ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 943 روپے اضافے سے 3 لاکھ 71 ہزار 687 روپے ہوگیا ہے ۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 111 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے ۔ چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 30 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 462 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 26 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 540 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی تھی۔ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 14 ڈالر سستا ہو کر 4 ہزار 100 ڈالر پر آ گیا تھا، جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 1400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 32 ہزار 436 روپے اور 10 گرام سونا 1200 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 70 ہزار 744 روپے کا ہو گئی تھی۔ ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال، ڈالر کی قدر اور بین الاقوامی مالیاتی رجحانات کے باعث سونے کی قیمتوں میں آئندہ بھی اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے ، اس لیے سرمایہ کاروں اور خریداروں کو خریداری سے قبل مقامی اور عالمی مارکیٹ کے رجحانات پر نظر رکھنی چاہیے ۔

شیئر کریں:

اپنا تبصرہ لکھیں