کراچی(بزنس ڈیسک)فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل)نے ضلع گوجرانوالہ کے گاؤں پاپناکھا (Papnakha)میں دیہی مالیاتی شمولیت مہم کا آغاز کردیا ہے ۔ منصوبے کا مقصد گاؤں کو بتدریج کیش لیس اور ڈیجیٹل طور پر بااختیار معاشی نظام میں تبدیل کرنا ہے جو مالیاتی شمولیت کے فروغ اور غیر رسمی نقد لین دین پر انحصار کم کرنے کے قومی وژن سے ہم آہنگ ہے ۔اس پروگرام کے تحت ایف بی ایل نے پاپناکھا گاؤں میں مخصوص برانچ کی بنیاد رکھی ہے جس سے مقامی افراد کے لیے رسمی بینکاری خدمات تک رسائی میں نمایاں بہتری کی توقع ہے ۔ یہ برانچ اکاؤنٹ کھولنے ، ڈیجیٹل مالیاتی لین دین اور دیگر ضروری بینکاری سہولتیں فراہم کرے گی۔
فیصل بینک نے پاپناکھا میں نئی برانچ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
