ملتان

ضلعی انتظامیہ اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان روابط کو مؤثر بنائیں، کمشنر ملتان

شیئر کریں:

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت ڈویژنل پرفارمنس ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی، زیر التوا چالانز، ٹرائل پراسیس اور مقدمات کی مؤثر پیروی کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمشنر نے کہا کہ پراسیکیوشن افسران کی انفرادی کارکردگی کا جائزہ لیا جارہا ہے جبکہ ماہانہ ایف آئی آرز، موصولہ چالان، پارشل و مکمل چالان اور زیر التوا چالانز کا ضلع وار ریکارڈ مانیٹر کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائل شروع ہونے والے مقدمات اور فیصلوں کی تعداد بھی باقاعدگی سے رپورٹ کی جائے۔اجلاس میں سرکاری محکموں سے متعلق مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ گورنمنٹ اور پرائیویٹ نوعیت کے مقدمات کا الگ الگ ڈیٹا پیش کیا جائے تاکہ کیسز کی بہتر مانیٹرنگ ممکن ہوسکے۔پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کیلئے ضروری لاجسٹک سپورٹ فراہم کی جائیگی۔ افسران کی کارکردگی جانچنے سے مثبت مقابلے کا رجحان پیدا ہوگا اور نظام میں بہتری آئے گی۔انہوں نے ڈسٹرکٹ سطح پر پراسیکیوشن کارکردگی بارے باقاعدہ ماہانہ اجلاس منعقد کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے درمیان روابط کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

شیئر کریں:

اپنا تبصرہ لکھیں