کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) کیماڑی انویسٹی گیشن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پرشہریوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث کے پی ٹی ملازم سمیت دو نوسرباز ملزمان کو گرفتار کر لیا ، گرفتار ملزم سے بڑی تعداد میں جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹرز ، سروس کارڈز ، میڈیکل لیٹرز متعدد شناختی کارڈز، ودیگر دستاویزات برآمد کیے گئے ، ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کیماڑی انویسٹی گیشن مسرور احمد جتوئی کے مطابق گرفتار محمد سعد کے خلاف جعلی اپوائنٹمنٹ لیٹر و دیگر مشتبہ سرکاری دستاویزات کے ساتھ KPT پہنچنے پر تھانہ KPT میں جعلسازی کا مقدمہ درج کیا گیا ، ملزم فراز آصف خان کے پی ٹی میں بطور کلرک تعینات ہے ، ملزمان سے تفتیش میں اہم انکشافات سامنےآئے ہیں ، ایک منظم نیٹ ورک بھی سرگرم ہے ۔
نوکری کا جھانسہ، کے پی ٹی ملازم سمیت دو نوسرباز گرفتار
