ملتان

مولانا حنیف جالندھری کے ساتویں دفعہ ناظم اعلیٰ وفاق المدارس بننے پر استقبالیہ تقریب

شیئر کریں:

ملتان (سٹاف رپورٹر )وفاق المدارس العربیہ پاکستان سائوتھ پنجاب کے زیر اہتمام ملتان میں مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کے ساتویں دفعہ ناظم اعلی وفاق المدارس العربیہ بننے پر پروقار تاریخ ساز نمائندہ استقبالیہ تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف مکاتب فکر کے جید علمائے کرام مشائخ عظام دینی سیاسی قائدین اور وفاق المدارس العربیہ جنوبی پنجاب کے ذمہ داران اساتذہ اراکین عملہ ممتہنین مدارس اور دیگر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے حضرات نے بھرپور شرکت کی تقریب میں مولانا مفتی محمد عثمان پسروری، مولانا یحییٰ عباسی، مولانا مفتی عبدالواحد قریشی، مولانا زبیر احمد صدیقی، مولانا سید کفیل احمد بخاری، مولانا عنایت اللہ رحمانی، مرزا ارشد القادری ، علامہ خالد فاروقی ، مولانا عبدالرحمن جامی، حافظ محمد اسلم ، پروفیسر محمد مکی، ملک محمد رفیق ، علامہ عبد الحق مجاہد ،مفتی محمد طیب معاویہ الازھری ، اتحاد اہلسنت فورم کے رہنما مفتی محمد عثمان پسروری، علامہ عنایت اللہ رحمانی، جماعت اسلامی کے رہنما حافظ محمد اسلم، ممبرا من کمیٹی مرزا ارشد القادری ، جامعہ علوم اسلامیہ ملتان کے مہتمم مولانا قاری عبدالستاراور دیگر علماءکرام عمائدین نے مولانا قاری محمد حنیف جالندھری کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

شیئر کریں:

اپنا تبصرہ لکھیں