ملتان

میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی تقرری کے احکامات جاری

شیئر کریں:

ملتان (سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہد نے میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کی تقرری کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔چیف ہیومن ریسورس اینڈ کیریئر پلاننگ آفیسر میاں محمد سہیل افضل کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق منیجر فنانس (سی پی اینڈ سی) محمد آفتاب فضل کو اعزازی بنیادوں پر میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن کا وائس پریذیڈنٹ (نائب صدر)نامزد کر دیا گیا ہے جبکہ ڈائریکٹر ایچ آر ایم میپکو حیدر عثمان اٹھنگل کو سیکرٹری میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن مقرر کیا گیا ہے۔دونوں افسران اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ یہ اضافی فرائض بھی انجام دیں گے۔

شیئر کریں:

اپنا تبصرہ لکھیں