ملتان

شاہراہوں کی بہتری کیلئے جامع پلان مرتب کیا جائیگا، کمشنرملتان

شیئر کریں:

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت شہر میں ٹریفک مسائل کے حل بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ٹریفک روانی‘ پارکنگ مسائل، اہم شاہراہوں کی بہتری اور شہریوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے مختلف تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کمشنر عامر کریم خاں نے بوسن روڈ، بی سی جی چوک، قذافی چوک سمیت اہم مقامات پر ٹریفک مسائل کے مستقل حل کیلئے جامع لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو مشترکہ فیلڈ وزٹ کرکے قابل عمل تجاویز پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک نظام میں بہتری کیلئے تمام ادارے باہمی رابطے سے کام کریں۔کمشنر نے کہا کہ سروس روڈز، پارکنگ ایریاز، ٹریفک سگنلز اور اہم شاہراہوں کی بہتری کیلئے جامع پلان مرتب کیا جائے۔ عارضی اقدامات کے بجائے مستقل اور دیرپا حل کی طرف جانا ہوگا تاکہ شہریوں کو آسان سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں، ترقیاتی اقدامات میں بیوٹیفکیشن کے پہلو کو بھی مدنظر رکھا جائے۔

شیئر کریں:

اپنا تبصرہ لکھیں