ملتان (سٹاف رپورٹر ) پولیس نے چوری ڈکیتی کی 25وارداتوں کے الزام میں نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ کینٹ کے علاقے ذیشان تھانہ چہلیک کے علاقے غازی عباس کے موبائل فونز چوری ہوگئے قطب پور کے علاقے فرحان کا گیس میٹر چوری جنید کا موبائل نامعلوم ملزمان نے جھپٹا مارکر چھین لیا ممتاز آباد کے علاقے جاوید کا پمپ شاہد ،ندیم کے موبائل فونز عبدالخالق کی نقدی 6لاکھ روپے صغیر کی نقدی 2لاکھ طلائی انگوٹھیاں طارق محمود کے موبائل فونز چوری ہوگئے گلگشت کے علاقے عابد کی موٹرسائیکل نامعلوم چور لے گئے عادل کا گھریلوں سامان بی زیڈ کے علاقے اویس کا موبائل ڈی ایچ اے کے علاقے ریاض کی موٹرسائیکل معظم کا گھریلوں سامان فرحان کا میٹر بجلی کاشف کی موٹرسائیکل صدر کے علاقے ثمر کا موبائل چوری ہوگئے تھانہ الپہ کے علاقے رفیق سے ڈاکو گن پوائنٹ پر نقدی 90ہزار لوٹ کر فرار ہوگئے شاہ رکن عالم کے علاقے نامعلوم ملزمان فیضان کا موبائل جھپٹا مارکر لے گئے دہلی گیٹ کے علاقے صالح محمد کا گیس میٹر دولت گیٹ کے علاقے فہیم کی موٹرسائیکل حرم گیٹ کے علاقے ارسلان کی نقدی 1لاکھ 20ہزار سٹی شجاع آباد کے علاقے عدیل کا موبائل مریم بی بی کی نقدی و کپڑے اور صدر شجاع آباد کے علاقے جاوید کی نقدی طلائی زیورات وغیرہ چوری ہوگئے ۔پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
چوری و ڈکیتی کی 25وارداتیں،شہری نقدی ،موبائل فونز اور قیمتی اشیا سے محروم
