لاہور(نیٹ نیوز)فیس بک استعمال کرنے والے صارفین کیلئے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی پوسٹ شیئر کرنے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیں۔۔۔
کیونکہ عوامی (پبلک) پوسٹس مستقبل میں مصنوعی ذہانت کے ذریعے آسانی سے تلاش کی جا سکیں گی،فیس بک اپنے سرچ سسٹم میں مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک نیا فیچر متعارف کرانے کی تیاری کررہا ہے ، جس کے بعد سرچ بار روایتی انداز میں صرف الفاظ تلاش کرنے کے بجائے ایک چیٹ اسسٹنٹ کی طرح سوالات کے جواب بھی فراہم کرے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے اگر عوامی پوسٹس کا اے آئی کے ذریعے زیادہ مؤثر تجزیہ اور سرچ ممکن ہوگئی تو سائبر جرائم میں ملوث عناصر بھی صارفین کی معلومات استعمال کرکے انہیں فراڈ یا دیگر آن لائن دھوکا دہی کا زیادہ آسانی سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ماہرین صارفین کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ اپنی ذاتی معلومات غیر ضروری طور پر عوامی نہ کریں۔
